تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج

تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج 5 اگست کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج 5 اگست کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا، حکومت ہوش کے ناخن لے، نئے انتخابات ہی ملک میں مسائل کا واحد حل ہیں۔ یہ باتیں پی ٹی آئی کے رہنماوں اسد قیصر، عمر ایوب اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ شریف خاندان تحریک انصاف اور فوج کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، یہ ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔ ملک میں تمام مسائل کا واھد حل نئے انتخابات ہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے 41 ایم این ایز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ایم این ایز کے خلاف کارروائیوں پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔
تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج 5 اگست کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن دو ایشوز پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے، ایک اس دن یعنی پانچ اگست کو بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا، اس لئے ان کی رہائی کا مطالبہ اسی دن کیا جائیگا، اس کے علاوہ مہنگائی کیخلاف بھی بھرپور مظاہرے ہوں گے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ورکرز کیخلاف کریک ڈاؤن اور شہبازشریف اور اس کی بھتیجی کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔
اس موقع پر شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق نہیں ہے؟ یاد رکھیں اس حکومت نے ہمیشہ نہیں رہنا، انہوں نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم این ایز کیخلاف کارروائیاں فوری روکی جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو انارکی مزید پھِلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملکی اکانومی تباہ کر دی۔

مزید پڑھیں:  مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات