سری لنکا نے ویمنز ٹی 20

سری لنکا نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، بھارت کو شکست

ویب ڈیسک: بھارت کو 8 وکٹوں کے بڑے مارجن سے ہرا کر سری لنکا نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا،
دمبولا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فیصلہ کن مقابلے میں‌بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
سورماوں کی اننگز میں سمرتی مندھنا 60 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ ا ن کے علاوہ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز سکور کیے۔
بولنگ کرتے ہوئے میزبان سری لنکا ویمنز ٹیم کی جانب سے کاویشا دلہاری نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دمبولا میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کر کے بھارت کو 8 وکٹوں کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔
سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سماراوکراما 69 اور کاویشا دلہاری 30 رنز بنا کر بیٹ کیری کر گئیں، یہ اس ٹی 20 ایشیا کپ میں ان کی سب سے بہترین کارکردگی رہی۔
یاد رہے کہ سری لنکا نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر ملک کو پہلی بار ٹائٹل دلا دیا۔
شکست خوردہ ٹیم بھارت یہ ٹائٹل 7 مرتبہ جیت چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہونے کا انکشاف