فارغ بیٹھا گورنر اہم قومی مسائل

فارغ بیٹھا گورنر اہم قومی مسائل پر سیاست سے گریز کرے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فارغ بیٹھا گورنر اہم قومی مسائل پر سیاست سے گریز کرے، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن پر ان کے غیر ضروری سوالات کنفیوژن پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے خلاف بیانات داغ کر گورنر اپنی گرتی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، استعفیٰ وزیر اعلی کو نہیں بلکہ فارغ بیٹھے گورنر کو دینا چاہیے۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ گورنر ملک کے خزانے پر ایک بڑا بوجھ ہے، گورنر کو گاڑیاں اور مراعات سرکاری خزانے سے مل رہی ہیں، گورنر اہم قومی معاملات پر گمراہ کن بیانات دے کر غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بقول گورنر کی وجہ سے انہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لیے ہرجانے کا نوٹس بھیجا۔ وزیرِ اعلیٰ اگر صوبے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتِحال خراب ہے، حالات بہتر کرنے کے لیے آپریشن کے بغیر کوئی آپشن ہے تو بتائیں۔ صوبے میں امن و امان پر کوئی سیاست نہیں کر رہا۔
گورنر فیصل کریم نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اب یہ نوبت آگئی ہے کہ احتجاج بھی نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی، ہم تو بغیر اجازت کے جلسے اور احتجاج کرتے تھے۔
گورنر کے ان بیانات پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ فارغ بیٹھا گورنر اہم قومی مسائل کی بجائے گمراہ کن بیانات دے کر غلط فہمیاں پیدا کرنا بند کریں.

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر آج پھر سماعت ہوگی