مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کا مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں شہید ہونے والوں کی بیواؤں کو دی جائینگی، ان میں جاوید اکاخیل، سکندر، محمد بلال، ابرار احمد، جاوید گل کے نام شامل ہیں جن کی بیواوں کو مخصوص نشست دی جائینگی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستیں شہداء کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کے فیصلہ میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حق دار ہے۔
اس موقع پر عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا گیا تھا۔اب اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بغیر نوٹس برطرفی پر الو مچی پاور ہاوس کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج