عمران خان کو 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ

اس گرمی میں عمران خان کو 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ میں رکھا جارہا، شاندانہ گلزار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی ایم این اے شاندار گلزار اور شیر علی ارباب نے صوبائِی دارالحکومت پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گرمی میں عمران خان کو 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ میں رکھا جارہا، اس ظلم کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ ایمان نہیں بیچ سکتا۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ کرم میں جس طرح کا ظلم ہو رہا ہے قطعی قابل برداشت نہیں، یہ کرم میں جو ہورہا ہے اس کا زمہ دار کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیسی ایم این اے کو سپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، یہاں پر ایم این اے اور ایم پی اے سیف نہیں تو ورکر کا کیا حال ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ان کو کیا لگتا ہے کہ ہم اواز نہیں اٹھا سکتے،وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کیا سوچتے ہیں کہ آپ خیبرپختونخوا کو افغانستان یا بلوچستان کو دے دینگے، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔
آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے بچوں کو ان کے گھروں سے اٹھا کر ان پر دہشتگردی کے پرچے کاٹنگے، سب جانتے ہیں کہ یہ سب عمران خان کو نیچا دکھانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹھانوں کے ساتھ کیوں وفاق کی جانب سے زور آزمائی کی جا رہی ہے، ہمارے مرد اور خواتین ورکرز اور ساتھی جیلوں میں سڑ رہے ہیں، اس گرمی میں عمران خان کو 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ میں رکھا جارہا جبکہ اس ظلم کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ ایمان نہیں بیچ سکتا۔
شیر علی ارباب نے کہا کہ تین دن پہلے میرے حلقے میں عمر فاروق کے گھر رات کے گئے چھاپہ مارا گیا اور زنانہ کانسٹیبل کے بغیر چار دیواری کا تقدص پامال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی سے جب ہماری بات ہوئی تو کہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن تھا، ہماری حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، ہمارے بنیادی حقوق چھینے نہیں جاسکتے۔
شیر علی ارباب کا کہنا تھا کہ واقعی اگر کوئی مجرم ہے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے، لیکن یہ ہمارے ساتھ جو ہورہا ہے یہ قابل قبول نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ بنوں یا بلوچستان کی طرح عوام یہاں بھی سڑکوں پر نکلیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میری وفاقی حکومت اور دیگر سیکورٹی آفیشلز سے اپیل ہے کہ جو ہورہا ہے اس کا جائزہ لیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں امن ہو، آئین کی بالادستی ہو، سی ٹی ڈی نے جو چاردیواری کی پامالی کی ہے ان سے کہوں کا کہ وہ اس کی معافی مانگے۔
عرفان سلیم نے کہا کہ عمر فاروق اس ملک کا شہری اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے، ہم اس طرح کے حرکات ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی واپسی:پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ،پشاور ہائیکورٹ