موسلادھار بارش سے راولپنڈی میں تباہی

موسلادھار بارش سے راولپنڈی میں تباہی، رین ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: موسلادھار بارش سے راولپنڈی میں تباہی، کئی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
موسلادھار بارش نے راولپنڈی میں سارا نظام متاثر کر کے رکھ دیا، بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے، سارا شہر جھیل اور دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔
شدید بارش کے باعث واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی، دوسری جانب بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے اور اس کے باعث خطرے کا سائرن بجا دیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ اس کے قریب واقع ندیم اور جاوید کالونیوں کے مکینوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ موسلادھار بارش سے راولپنڈی میں تباہی مچ گئی ہے، نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال پر بروقت اقدام کیا جا سکے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال 390کیسز میں صرف 21 ہسپتال میں زیرعلاج