درہ آدم خیل میں ایک گھر

کوہاٹ بارش: درہ آدم خیل میں ایک گھر کے11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں‌حالیہ بارش سے درہ آدم خیل میں ایک گھر کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے، ان میں‌ 3 خواتین، 2 مرد اور 6 بچے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، اس دوران بارش کا پانی تہہ میں داخل ہو گیا جس سے ایک ہی گھر کے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں 3 خواتین، 2 مرد اور 6 بچے شامل ہیں۔ لاشیں درہ آدم خیل کے ویلفیئر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں ریسکیو ٹیموں نے باقی آپریشن مکمل کر لیا جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے جو لاپتہ ہو گئی ہے، باقی تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پرانا بازی خیل میں امجد نامی شخص کے گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہو گیا تھا جس کے بعد یہ دلخراش واقعہ رونما ہوا۔
یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میں‌حالیہ بارش سے درہ آدم خیل میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعہ میں‌ایک گھر کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں 3 خواتین، 2 مرد اور 6 بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک جاں بحق