رابطہ پل ٹوٹ پھوٹ سے غیرفعال

لوئر دیر: 43 کروڑ کی لاگت سے تعمیر رابطہ پل ٹوٹ پھوٹ سے غیرفعال

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں 43 کروڑ کی لاگت سے تعمیر رابطہ پل ٹوٹ پھوٹ سے غیرفعال ہو گیا، اس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مالاکنڈ اور لویر دیر کے سنگم پر واقعہ رابطہ پل ٹوٹ پھوٹ سے غیرفعال ہے، اس پل کو 43 کروڑکی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود یہ پل زیادہ عرصہ قابل استعمال نہ رہ سکا اور گزشتہ 2 سال سے غیر فعال ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا رابطہ پل پر تعمیراتی کام 2014 میں شروع ہوا تھا، اس پل کا کردار اس لئے بھی اہم تھا کہ یہ جامعہ ملاکنڈ کے طلبہ کے آنے جانے کا اہم ذریعہ تھا۔
اہالیان علاقہ کے مطابق 20 سال کے طویل عرصے میں تعمیر ہونے والا مذکورہ رابطہ پل گزشتہ دو سالوں سے غیر فعال ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دونوں اضلاع کے لاکھوں نفوس کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ پل جگہ جگہ کریکس پڑ جانے کے سبب ٹریفک کے لیے قابل استعمال نہیں رہا، اس دوران پل کو جگہ جگہ آہنی رسیوں سے جکڑ دیا گیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
اہلیان علاقہ کی جانب سے حکام سے پل کی فوری تعمیر اور تعمیراتی کام میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، مصدق عباسی