رؤف حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل

تحریک انصاف رہنما رؤف حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقامی عدالت نے رؤف حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
تحریک انصاف رہنما رؤف حسن و دیگر ملزمان کو ایف آئی اے نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔
پی ٹی آئی وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ روف حسن و دیگر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا، رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، ان کا چیک اپ کرایا جائے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5 روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  ملالہ یوسفزئی کا غزہ متاثرین کیلئے امدادی فنڈ کا اعلان