ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین

بغاوت پر اکسانے کاالزام، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل

ویب ڈیسک: بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی ہے۔
پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجاز عدالت نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ کرنل اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی جبکہ اکبر حسین کا رینک بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔

مزید پڑھیں:  فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد