بجلی چوری کیخلاف ایکشن

فقیرآباد سب ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف ایکشن، ڈائریکٹ کنڈے ہٹا دیئے گئے

ویب ڈیسک: فقیرآباد سب ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ٹیمپرڈ میٹرز سمیت ڈائریکٹ کنڈے ہٹا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے فقیرآباد سب ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے چھاپے مارے گئے، اس دوران 30 ٹیمپرڈ میٹر اور 10 ڈائریکٹ کنڈے ہٹا دیے گئے۔
پیسکو ذرائع کے مطابق بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران 22 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، فقیرآباد سب ڈویژن میں چار سے پانچ گھنٹے لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ دو ماہ کے اندر فقیرآباد سب ڈویژن کو لوڈ شیڈنگ فری بنائیں گے، ہمیں بس صرف سٹاف کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، 18 لائن مینوں کی ضرورت ہے جبکہ یہاں صرف چار موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب