مذاکرات کیلئے منتیں ترلے

عمران خان مذاکرات کیلئے منتیں ترلے کررہے ہیں ،عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے منتیں ترلے کررہے ہیں ۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے منتیں ترلے اس بات کا شاخسانہ ہے کہ ان کا ایک سیل پکڑا گیا ہے جس میں شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوٹرل ہونا شاید بانی پی ٹی آئی کو قبول نہیں، یہ کہتے تھے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، آپ 9 مئی کے حملے کرتے ہیں، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرتے ہیں، آپ کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاں میں گرتے ہیں، ملک کی سلامتی پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا، آپ ملک کی سلامتی کے لیے سیکورٹی رسک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ قومی سلامتی کے اداروں اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرتے ہیں، کور کمانڈر ہاؤس کے باہر آپ کی بہنیں موجود تھیں، آپ جھوٹا بیانیہ گھڑتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کے خلاف سیاست کی، آپ کی پارٹی کے لوگ کہتے رہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس لایا، آج وہاں حالات خراب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ11 سال سے یہ خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، امن کے قیام کے لیے انہوں نے کیا اقدامات کیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی، 2018 میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، آج معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، آج ہماری برآمدات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، تمام معاشی اشاریے بتا رہے ہیں کہ معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے پولی گرافک ٹیسٹ سے بھاگتے ہیں کہ سچ ثابت ہو جائے گا، ان کے ترلے منت کے پروگرام اس بات کا شاخسانہ ہے کہ ان کا ایک سیل پکڑا گیا ہے اس میں شواہد موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ڈینگی کے شدید آﺅٹ بریک کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے