جاپان کی برتری برقرار

پیرس اولمپکس کے چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کے چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار رہی، میڈلز ٹیبل پر جاپان 7 گولڈ، 2 سلور اور 4 برونز میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، 6 گولڈ ، 6 سلور اور 2 برونز کے ساتھ دوسرے جبکہ امریکہ سے تیسری پوزیشن آسٹریلیا نے چھین لی۔
آسٹریلیا 6 گولڈ، 4 سلور اور ایک برونز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آ گیا، میزبان فرانس کی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے۔
پیرس اولمپکس کے چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار رہی، دو روز کے بعد امریکی ٹیم پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پیرس اولمپک کے چوتھے روز کا پہلا گولڈ میڈل شوٹنگ میں سربیا کے نام رہا جو اُس کا پہلا میڈل بھی تھا، 10 میٹر ایئرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربیا نے ترکیہ کو 14-16 کے سکور سے مات دی۔
مینز ٹریپ ایونٹ شوٹنگ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا، اُنہوں نے 48 پوائنٹس سکور کیے، ان مقابلوں میں چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو ہرایا، جوڈو مینز ایونٹ میں 81 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے گولڈ میڈل جیتا، جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے برونز میڈل جیتا۔
جوڈو کی وویمن 63 کلو گرام کیٹیگری میں سلوینیا کی آندریا لسکی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
فرانس میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں امریکا دو دن بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا، سونے کا یہ تمغہ امریکا کو وویمن آرٹسٹک جمناسٹک میں ملا، اس ایونٹ میں اٹلی نے سلور اور برازیل نے برونز میڈل جیتا۔

وویمن رگبی سیونز میں گولڈ میڈل نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ سوئمنگ کے ویمن 100 میٹر بیک سٹروک میں آسٹریلوی پیراک کیلی میکیون نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل قبضہ کر لیا، اُنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑا، اسی ایونٹ میں چاندی اور کانسی کے تمغے امریکی سوئمرز کو ملے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایران کا حملہ، غزہ اور لبنا ن میں جشن، حماس کی ستائش