تمباکو پر ٹیکس آدھا کر دیا

فنانس ترمیمی بل منظور، تمباکو پر ٹیکس آدھا کر دیا گیا

ویب ڈیسک: فنانس ترمیمی بل منظور کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تمباکو پر ٹیکس آدھا کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمباکو پر صوبائی ٹیکس کم کر کے آدھا کر دیا۔ صوبائِی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک کلو تمباکو پر 50 روپے ٹیکس لگایا تھا۔
اب فنانس ترمیمی بل منظور کر کے حکومت کی جانب سے اس ٹیکس کو 25 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔ اس کے برعکس نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر ساڑھے7 روپے فی کلو ٹیکس کو برقرار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فنانس ترمیمی بل منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے تمباکو پر ٹیکس آدھا کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے رواں سال 612 دہشت گرد گرفتار، 203 دہشتگرد ہلاک کئے