پشین میں لیویز چوکی پر فائرنگ

پشین میں لیویز چوکی پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز چوکی پر فائرنگ کا واقعہ پیش ایا ، اس دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
مسلح افراد کی جانب سے پشین میں لیویز چوکی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پشین کے علاقے کلی ملیزئی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے لیویز چوکی پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے دو لیویز اہلکار یاسر الیاس اور عبدالقدیر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے مشترکہ طور پر شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
الیویز حکام نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
حکومت بلوچستان نے پشین لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یاد رہے کہ لیویز چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ