لاہور میں سلینڈر دھماکہ

لاہور میں سلینڈر دھماکہ، بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک: لاہور میں سلینڈر دھماکہ سے بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔ یہ واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے موچی گیٹ میں ایک ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے رونما ہوا۔
اس واقعہ کے دوران 7 افراد جھلس گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں سلینڈر دھماکہ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل، دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیص، 6 سالہ محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو میو ہسپتال ایمرجنسی برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی رپورٹ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار پوائنٹس کی حد بحال، ڈالر بھِی سستا