ٹیکس کیخلاف غلہ منڈیوں کی ہڑتال

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف غلہ منڈیوں کی ہڑتال، اشیائے ضروریہ کی کمیابی کا خدشہ

ویب ڈیسک: ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف غلہ منڈیوں کی ہڑتال کا آج پہلا دن ہے، اس دوران اشیائے ضروریہ کی کمیابی اور دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف غلہ منڈیوں کے تاجر بھی سرگرم ہو گئے، ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال پر غلہ منڈیوں میں تالے پڑ گئے۔ لاہور میں اجناس کی بڑی تھوک مارکیٹ اکبری منڈی بند کر دی گئی ہے۔
تاجروں نے اس موقع پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین دن کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس لئے آج سے 2 اگست تک لاہور سمیت پنجاب اور ملک بھر کی تمام غلہ منڈیاں بند رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق اس ہڑتال کے باٰچ اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی اور خدشہ ہے کہ اس کی کمیابی سے عوام براہ راست متاثر ہونگے۔
تاجروں اور دیگر کاروبار سے جڑے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہڑتال طویل ہونے پر پرچون مارکیٹ میں دالوں، گھی، چاول اور مصالحہ جات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے نہ صرف عوام کو بلکہ تاجر برادری کو بھی شدید متاثر کیا ہے، اس سے جہاں مارکیٹ کی حالت خراب ہو رہی ہے وہیں ودہولڈنگ ٹیکس کے اضافی بوجھ کے خلاف غہ منڈیوں میں‌بھی ہڑتال کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی حکومت خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، نیتن یاہو