ناخلف بیٹا ماں کو قتل

سوات، 19 سالہ ناخلف بیٹا ماں کو قتل کر کے فرار

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں گولیوں کی بوچھاڑ کر کے 19 سالہ ناخلف بیٹا ماں کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔
واقعات کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی غوریجہ میں عمران نامی 19 سالہ ناخلف بیٹا ماں کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، عمران نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی ماں کا خون بہا دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ خاندان پہاڑی علاقے سردان تحصیل مٹہ سوات کا رہائشی ہے۔ متاثرہ خاندان یہاں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قاتل فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، کانجو پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر فوری طور پر پہنچ گئی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے رواں سال 612 دہشت گرد گرفتار، 203 دہشتگرد ہلاک کئے