ٹرایتھلون مقابلے منسوخ

پیرس اولمپکس، بڑے سائز کے چوہوں کی یلغار پر ٹرایتھلون مقابلے منسوخ

ویب ڈیسک: بڑے سائز کے چوہوں کی یلغار پر ٹرایتھلون مقابلے منسوخ، اس واقعہ پر انتظامیہ پر تنقید کی جانے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق اولمپکس کے آغاز کے ساتھ ہی پیرس میں شدید بارش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، بڑے سائز کے چوہوں کی یلغار اور دریائے سین میں آلودگی کے سبب گیمز انتظامیہ کو ٹرایتھلون مقابلے منسوخ کرنا پڑگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے آغاز سے لے کر افتتاحی تقریب تک پیرس کے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے انتظامیہ پر تنقید کی جا رہی تھی۔
پابندیوں سمیت مقابلوں کے دوران شرکاء اور مداحوں کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب پیرس میں شدید بارش کے بعد بڑے سائز کے چوہوں کا ایک سیلاب امڈ آیا۔
ان بڑے سائز کے چوہوں کی یلغار نے 206 ممالک کے ساڑھے 10 ہزار مرد و خواتین ایتھلیٹس کو راہ فرار پر مجبور کر دیا، چوہوں کی بڑھتی تعداد نے 2024 اولمپکس کو ایک حقیقی خطرے سے دوچار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیرس میں 48 گھنٹوں کی بارش سے تقریباً 60 لاکھ بڑے سائز کے چوہے نکل آئے، زیر زمین بل پانی سے بھرجانے سے چوہوں کو باہر نکلنا پڑا۔ اس دوران انہیں دیکھ کر دنیا بھر کے اتھلیٹ و شائقین خوف زدہ ہو گئے۔
اس سلسلے میں منتظمین نے دریائے سین میں آلودگی کی سطح زیادہ ہونے اور کھلاڑیوں کو اتوار اور پیر کو ٹریننگ سے روکنے کے باعث ٹرائیتھلون مقابلے (تیراکی، سائیکلنگ، دوڑ) منسوخ کر دیے۔

مزید پڑھیں:  لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار ، دہلی کا دوسرا نمبر