بدتمیزی کیخلاف درخواست دائر

بشریٰ بی بی کی جیل میں بدتمیزی کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں دھکے مارنے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
بشریٰ بی بی نے درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 13جولائی 2024 کو سیشن عدالت اسلام آباد نے بری کرنے کا حکم دیاتھا ۔
بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے لئے دھکے مارے، اس عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریسٹ کیا، عدالت متعلقہ جیل عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا نصیرات کیمپ سمیت شام پر حملہ، 50 افراد شہید