معاشی استحکام کیلئَے پرائیویٹ سیکٹر

معاشی استحکام کیلئَے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ معاشی استحکام کیلئَے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، حکومت اپنے تئیں کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے، آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کر کے ثابت کر دیا کہ ہماری کوششیں درست سمت میں جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے، معاشی استحکام کیلئَے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کر کے ایک قدم اٹھا دیا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا، معاشی استحکام کیلئے پرائیوٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ لاس میں جانے والے حکومتی اداروں کی نجکاری بھِ زیرغور ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے رواں سال 612 دہشت گرد گرفتار، 203 دہشتگرد ہلاک کئے