طورخم بارڈر پر داخلے کی اجازت

طورخم بارڈر پر داخلے کی اجازت دستاویزات سے مشروط

ویب ڈیسک: پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی اجازت دستاویزات سے مشروط کر دی گئی۔
کسٹم حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کاغذات کی عدم دستیابی کے باعث مال بردار گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ دستاویزات کی شرط لاگو ہونے کے بعد بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یاد رہے کہ افغان حکام کی درخواست پر جنوری سے 31 جولائی تک ویزے کی شرط میں نرمی کی گئی تھی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے طورخم بارڈر پر بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزے کی درخواستوں پر آج سے عمل درآمد شروع ہو گا، تاہم طورخم بارڈر پر داخلے کی اجازت دستاویزات سے مشروط کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی اصلاحات کی حمایت عمران خان اور مولانا نے کی تھی، اسحاق ڈار