خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق، 17 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں، اس دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں اب کی بار زیادہ ریکارڈ کی گئیں، اس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے، ان میں 6 مرد، 6 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث حادثات میں زخمی ہونے والے افراد میں 8 مرد، 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ان ایام میں تیر آندھی اور بارش کی وجہ سے مجموعی طور پر 150 گھروں کو نقصان پہنچا۔ زیادہ تر جانی و مالی نقصان کوہاٹ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر اور دیر اپر میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، چارسدہ، صوابی، مہمند، جنوبی وزیرستان اور ہنگو میں حادثات رونما ہوئے۔ اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث دو افراد جاں بحق، دو زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہو گیا، اس دوران ایک اندازے کے مطابق تقریبا 45 گھر مکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا۔
سوریچ تورکہو اپر چترال کا آخری دورافتادہ گاؤں ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق پہلے زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی، جس کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے، تاہم سیلاب میں 80 فیصد علاقے کو نقصان پہنچا جبکہ کھڑی فصلیں، باغات اور درجنوں مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں زیادہ ریکارڈ کی گئِی ہیں، اس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک اور صوابی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق