شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں 6 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں 6 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات، جہلم ، شکر گڑھ اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں جمعہ اور گلگت بلتستان میں ہفتے کی رات سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران لسبیلہ، واشک، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں سیلابی ریلوں سے ٹریفک روانی متاثر رہی۔
ضلع مانسہرہ میں بارشوں سے مہانڈری پل بہہ جانےسے شاہراہ کاغان بند ہے جبکہ سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر ملک بھر میں‌ شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا نصیرات کیمپ سمیت شام پر حملہ، 50 افراد شہید