بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اہم

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اہم احکامات جاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اہم احکامات جاری کر دیئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اہم احکامات جاری کرتے ہوئے جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی میں 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے ، ان احکامات کے مطابق جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل، وزراء بھی پیدل چلنے پر مجبور