بی آئی ایس پی مستحقین

بی آئی ایس پی مستحقین ایک کروڑ تک لے جانا ہدف ہے، روبینہ خالد

ویب ڈیسک: چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس کا دورہ، اس دوران انہوں نے مستحق خواتین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی مستحقین ایک کروڑ تک لے جانا ہدف ہے.
تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے تحصیل آفس کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے مستحق خواتین کے مسائل سنے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل جاننا ہے، دفتر میں بیٹھ کر مسئلے حل نہیں ہوتے، اس لئے دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کے نام سے شروع کیا گیا یہ پروگرام شفافیت سے چلانا مشن ہے، شفافیت سے چلانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بینکوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو آسانی رہے، ہماری بے نام خواتین کو شناخت اس پروگرام سے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ ہمارا وصیلہ تعلیم پروگرام بھی ہے، اس پروگرام کے تحت پرائمری کے بچوں کو دو سے ڈھائی ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے حوالے اے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ یہ پروگرام امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی چلایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غربت بڑھ گئی ہے، اس لیے ہمارا یہ پروگرام ہر کسی کو فائدہ نہیں پہنچا رہا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کی تعداد 93 لاکھ ہے،بی آئی ایس پی مستحقین ایک کروڑ تک لے جانا ہدف ہے.

مزید پڑھیں:  کسی صورت لبنان میں تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ