پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز

چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ،سانس لینے میں دشواری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہو گئی،پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز اٰہی نے ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا، ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔خا
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹروں کا پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایران کا حملہ، غزہ اور لبنا ن میں جشن، حماس کی ستائش