مون سون بارشیں

مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مزید مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈ ا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارشوں کے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام پیشگی انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں کے تناظر میں پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے عملے کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں بروقت ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوابارشوں کی وجہ سے دریاں میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔
انہوں نے ممکنہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہ ہے کہ اس مقصد کے لئے درکار مشینری کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ملٹری بیس کو نشانہ بنا لیا