دو بچے تالاب میں

نوشہرہ میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک:نوشہرہ میں دو بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔
حادثہ نوشہرہ کے علاقہ گلبرگ آرمر کالونی پر پیش آیا دونوں بچے تالاب میں نہارہے تھے کہ اچانک ڈوب گئے ۔
ریسکیو کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کی نعشوں کو ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لیا ۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت موسیٰ ولد شیر بہاردر عمر 10سال سنہ مدینہ کالونی ،علی ولد شیر اسد عمر 11سال سنہ مدینہ کالونی کے نام سے ہوئی ۔
ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے بچوں کی نعشیں نکال کر لواحقین کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کردیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ