قومی اسمبلی اور کابینہ اجلاس طلب

قومی اسمبلی اور کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈا تیار

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اور کابینہ اجلاس طلب، قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم جبکہ قومی اسمبلی اجلاس سپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
دوسری طرف قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت آج منعقد ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کا بل جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹریبونل کے قیام کے بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور پاسپورٹ اجراء میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائینگے۔
یاد رہے کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی اور کابینہ اجلاس طلب کئے گئے ہیں تامہ ان میں‌ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے. موجودہ حالات میں مہنگائی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر اراکین اسمبلی میں بحث و تمحیص کا بھی امکان ہے.

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے، ٹرمپ