امریکہ اسرائیل کی مزید مدد کوتیار

40ہزار فلسطینی شہید کرنے کے باوجود امریکہ اسرائیل کی مزید مدد کوتیار

ویب ڈیسک: 40ہزار فلسطینی شہید کرنے کے باوجود امریکہ اسرائیل کی مزید مدد کوتیار ہو گیا، فوجی بھیجنے سمیت اسرائیل کو بیلسٹک میزائل بھی فراہم کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پر 82 ہزار ٹن بارود برسانے اور 40ہزار فلسطینی شہید کرنے کے باوجود امریکہ اسرائیل کی مزید مدد کو تیار ہو گیا۔
اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن اور کملا ہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی فوجیسازوسامان بھیجنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس کو دیگر مدمقابل فریقین سے نبردآزما ہونے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد سے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی بحری بیڑہ خلیج فارس میں پہنچا دیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز بھی موجود ہیں جبکہ مشرقی بحیرہ روم میں 5 امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی موجود ہیں۔ امریکی اقدامات ایسے وقت میں کئے جا رہے ہیں جبکہ ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس و دیگر تنظیموں میں‌غم و غصہ پایا جاتا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز کرتے ہوئے انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کیا جو آگے چل کر یہ مختلف صورتحال میں استعمال کرے گا۔
40ہزار فلسطینی شہید کرنے کے باوجود امریکہ اسرائیل کی مزید مدد کوتیار ہو گیا، فوجی بھیجنے سمیت اسرائیل کو بیلسٹک میزائل بھی فراہم کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ اس اقدام سے خطے میں‌پہلے سے جاری کشیدگی میں‌اضافہ ہو سکتا ہے.

مزید پڑھیں:  یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، مسعود پیزشکیان