عمرایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

9 مئی مقدمات میں عمرایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع

قومی اسمبلی میں‌قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان کی 9 مئی اور جلاو گھیراو کے 3 مقدمات میں 10 اگست تک عبوری ضمانت میں‌توسیع کر دی گئی.
ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات میں عمرایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی، ان ملزمان میں اسد عمر اور فواد چوہدری بھِی شامل ہیں جن کی عبوری ضمانت کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے میں۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں عمرایوب، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی جج خالد ارشد نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواستیں برائے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ اس دوران سابق وزیر اسد عمر پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔
بعدازاں عدالت نے عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔ اس پر پیشی کے دوران عدالت نے 39 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت کے دوران اسد عمر پیش نہیں ہوئے ان کی جگہ ان کے وکیل نے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا.

مزید پڑھیں:  غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں ، کئی اضلاع کی صوبائی حکومت سے درخواست