دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ

دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس رہنما اسماعیل ہنیہ شہید کا جسد خاکی آج صبح ایران سے قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ کیا گیا تھا،
اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی، اس کے بعد انہیں لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن میں قطر میں موجود ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل قطر کے دارالحکومت میں اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابوعثمان کی فلسطینی پرچموں میں لپٹی میتیں تہران سے دوحہ ایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔
یاد رہے کہ حماس سربراہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تہران میں ان کی رہائش گاہ میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا.
ان کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی جبکہ اب دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم ریاست مخالف تنظیم قرار،پولیس کی ریگی میں کیمپ پرشیلنگ