قیمتوں میں اضافہ

دودھ ،مرغی سمیت 24ء اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک ایک ہفتے کے دوران آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش اورتازہ دودھ ،مرغی سمیت 24ء اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41فیصد پرآگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 25 روپیاضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے ایک ہفتے میں دال چنا3 روپے تک مہنگی ہوئی۔
لہسن کی فی کلو دو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ، آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش اورتازہ دودھ مہنگا ہوا ، جبکہ ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، میں7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی