محموداچکزئی نمائندگی

محموداچکزئی عمران خان کی نمائندگی نہیں کریں گے، وزیردفاع

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں محمود خان اچکزئی عمران خان کی نمائندگی نہیں کریں گے ۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی کیمطابق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں ان کی نمائندگی کریں گے۔ میں نے رات ٹی وی شو میں کہا تھا کہ میری دانست میں یہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی صاحب یہ سوال آج قومی اسمبلی میں ملاقات میں پوچھا،ا ن کا جواب نفی میں تھا کہ وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل، وزراء بھی پیدل چلنے پر مجبور