یوم استحصال کشمیر

یوم استحصال کشمیر پر 5 اگست کو تمام کالجز کھلا رکھنے کا اعلان

یوم استحصال کشمیر پر 5 اگست کو تمام کالجز کھلے رہیں گے، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی ہدایت پر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا.
ویب ڈیسک: محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر 5 اگست کو تمام کالجز کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے 5 اگست کو تمام کالجز کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ اس روز کالجز میں عملہ اور طلبہ بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کریگی۔
محکمہ نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوم استحصال کشمیر کے خصوصی دن پر کالجز میں ہونے والی سرگرمیوں میں سٹاف اور طلبہ کو فیسیلیٹیٹ کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ کالجز 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے