ایبٹ آباد سے نعش برآمد

ایبٹ آباد کے علاقہ چٹودی گلی سے ایک شخص کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے علاقہ چٹودی گلی سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ کی حدود چٹودی گلی سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کے سر پر چوٹ ک نشانہ واضح نظر آرہا ہے ۔
نعش کی شناخت لیاقت ولد فضل داد سکنہ جھنگی حال مورکلاں مانگل سے ہوئی جسے پولیس نے اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لئے بے نظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا: رواں سال دہشتگردی واقعات میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید