بنگال سے فرار شیخ حسینہ برطانیہ

بنگال سے فرار شیخ حسینہ برطانیہ میں پناہ لینے کی خواہاں

ویب ڈیسک: طلبہ کے احتجاج کے بعد بنگلہ دیش میں حالات یکسر بدل گئے، اس دوران بنگال سے فرار شیخ حسینہ برطانیہ میں اب پناہ لینے کی خواہاں ہیں۔
ہنگاموں اور مظاہروں کے دوران جہاں شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹ گیا وہیں عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے فوجی سربراہ جنرل وقار الزمان صدر سے رہنمائی حاصل کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مظاہروں کے آگے گٹھنے ٹیکنے کے بعد مستعفی ہو کر بنگال سے فرار شیخ حسینہ برطانیہ میں پناہ لینے کی خواہاں ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے درخواست بھی دیدی ہے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا طیارہ بھارت کے ہنڈن ائیرپورٹ پر لیڈ کر گیا جہاں اس میں مزید ایندھن بھرا جائے گا اور پھر وہاں سے یہ طیارہ لندن روانہ ہوجائے گا۔
اس دوران یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کو اپنی بہن کے ساتھ فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے دکھائے جانے کے چند گھنٹے بعد بنگالی فوجی سربراہ نے کہا کہ وہ عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے صدر سے رہنمائی حاصل کریں گے۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ نے برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ اس دوران ان کی بہن مکمل طور پر ساتھ دے رہی ہیں جو پہلے ہی برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شیخ حسینہ کو لے جانے والا طیارہ نئی دہلی میں اترا جہاں بھارتی فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اب یہ طیارہ وہ وہاں سے لندن روانہ ہوگا۔
یاد رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے باعث بنگال سے فرار شیخ حسینہ برطانیہ میں پناہ لینے کی خواہاں ہیں، اس مقصد کیلئے انہوں نے درخواست بھی دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیل کی جانب سے بڑے حملے کا امکان