تیراہ متاثرین نے پولیو مہم بند

تیراہ متاثرین نے پولیو مہم بند علاقے کھولنے سے مشروط کر دیا

باب خیبر پر تیراہ متاثرین کا احتجاجی دھرنا جاری، تیراہ متاثرین نے پولیو مہم بند علاقے کھولنے سے مشروط کر دیا۔
ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے تاریخی مقام باب خیبر پر وادی تیراہ متاثرین کا احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران تیراہ متاثرین نے پولیو مہم بند علاقے کھولنے سے مشروط کر دیا۔
دھرنا شرکاء نے باب خیبر کے مقام پر اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی کیمپ قائم کر رکھا ہے۔ دھرنا شرکاء نے کہا کہ وادی تیراہ کے بند علاقوں کو عوام کیلئے کھولا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقتا فوقتا ان بند کئے گئے علاقوں کو کھولنے کے جھوٹے وعدے کرتی ہے تاہم علاقہ تاحال بند ہے۔
دھرنا شرکاء نے اس دوران پولیو مہم سے بائیکاٹ اور یوم ازادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
شرکاء نے کہا کہ احتجاجی کیمپ مطالبات نہ ماننے تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ سے ویلج کونسل ناظم جاں بحق