تخت بھائی چارسدہ روڈ

تخت بھائی چارسدہ روڈ پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، مواد تلف

ویب ڈیسک: تخت بھائی چارسدہ روڈ پر کامران کلے کے قریب تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سڑک کنارے پریشر کوکر میں رکھا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس بارودی مواد کی اطلاع گاؤں کے بچوں نے دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شکیل خان، پولیس سٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او اور بم ڈسپوزل سکواڈ انچارج جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری طور پر پریشر کوکر میں رکھے ہوئے بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر تخت بھائی چارسدہ روڈ پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بارودی مواد کا وزن 04 سے 05 کلو بتایا جاتا ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے بارودی مواد اپنے قبضے میں لے کر واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت