درخواستوں پر سماعت ملتوی

9مئی مقدمات :عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی، وکیل سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت ضمانت کی درخواستیں منظور کرے۔
دوران سماعت جونیئر وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔
بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤگھیراؤ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤسمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایران کا اسرائیل پر حملہ ،400کے قریب میزائل فائر