رؤف حسن رہا

تحریک انصاف کے رہنماء رؤف حسن اڈیالہ جیل سے رہا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رؤف ضمانت منظوری کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رؤف حسن کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی،ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔
3 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کے دہشت گردی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
بعد ازاں وکیل علی بخاری نے رؤف حسن کو میڈیکل بنیاد پر ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ رؤف حسن بی کلاس کے حق دار ہیں، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ رؤف حسن کے میڈیکل چیک اپ کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
سماعت کے بعد وکیل کی جانب سے رؤف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کردی گئی تھی، جس پر عدالت نے 6 اگست کے لیے نوٹسز جاری کردیے تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے تھے کہ ریکارڈ میرے پاس کئی بار آچکا ہے، اگر ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو فیصلہ کرلوں گا۔
اس سے قبل 2 اگست کو مجسٹریٹ عباس شاہ نے رؤف حسن پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں منظوری کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی