بنگلادیش میں عبوری حکومت تشکیل

بنگلادیش میں عبوری حکومت تشکیل، ڈاکٹر یونس مشیر اعلیٰ مقرر

ویب ڈیسک: شیخ حسینہ واجد کے مستعفی اور فرار کے بعد بنگلادیش میں عبوری حکومت تشکیل دیدی گئی، ڈاکٹر یونس مشیر اعلیٰ مقرر کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنما شریک تھے۔
یاد رہے کہ بنگلادیشی طلبہ رہنماؤں نے شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نگراں حکومت کی قیادت کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو 2006 میں ان کی خدمات کے پیش نظر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا، انہوں نے دیہی خواتین کو کھیتی باڑی کے اوزار یا کاروباری آلات میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے چھوٹی نقد رقوم بطور قرض دینےمیں اہم کردار ادا کیا تاکہ یہ خواتین کمائی کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔
2007 میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے سیاسی جماعت بنانے کی کوشش کی تاہم 84 سالہ محمد یونس کا سیاسی سفر بہت مختصر رہا، ان کے سیاسی مقاصد ہی تھے جن پر شیخ حسینہ برہم ہوئیں اور ان پر غریبوں کا خون چوسنے کا الزام لگا کر ان کے کیریئر کو شروع ہی میں داغدار کر دیا۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی اور فرار کے بعد طلبہ کے پرزور اصرار پر بنگلادیش میں عبوری حکومت تشکیل دیدی گئی، ڈاکٹر یونس مشیر اعلیٰ مقرر کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں مستقل امن کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا