کوہاٹ کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال

کوہاٹ کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال ایکسرے و دیگر سہولیات سے محروم

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال ایکسرے و دیگر سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو سٹیریچر پر ہسپتال سے باہر الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کرواتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ رش بڑھ جانے پر لوگوں کو جلدی فارغ کرنے کیلئے ہسپتال سے باہر نجی الٹرا ساؤنڈ کروانے کا کہا جاتا ہے، تین ایکسرے مشینوں میں صرف ایک ہی مشین کارامد ہے۔
ذرائع کے مطابق کوہاٹ کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی سہولت سے بھی عاری ہے جس سے مریضوں کو پشاور ریفر کیا جاتا ہے۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر طاہر علی شاہ نے بتایا کہ سٹاف کی کمی کے باعث الٹراساؤنڈ اور ایکسرے پر رش کی وجہ سے مریض خود ہی باہر سے ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کرواتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی سکین ، ایم آر آئی اور دیگر مشینری سمیت سٹاف کی کمی پوری ہو جائے تو مریضوں کو ہسپتال سے باہر نہیں جانا پڑےگا۔

مزید پڑھیں:  کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ