99 نکاتی گڈ گورننس ایجنڈا جاری

خیبرپختونخوا حکومت کا 99 نکاتی گڈ گورننس ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا 99 نکاتی گڈ گورننس ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "عوامی ایجنڈا خیبرپختونخوا، اصلاح یا سزا” وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جاری کیا ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اصلاحاتی پروگرام شروع کر دیا ہے۔ عوامی اصلاحاتی ایجنڈے میں دی گئی ہدایات اور ڈیڈ لائن صوبے بھر کے تمام محکموں کیلئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان احکامات پر عمل درآمد کیلئے خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ تمام لائنیں محکمہ جات روزانہ دو گھنٹے عوامی شکایات سننے کیلئے مقرر کی جائیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ پولیس حکام سمیت تمام محکموں میں کھلی اور الیکٹرانک کھلی کچہری منعقد کی جائیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تمام کیسز کو بروقت حل کریں، اس سلسلے میں ماہانہ رپورٹ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو پیش کی جائے گی۔
مزمل اسلم کے مطابق گوڈ گورننس ایجنڈا کے مطابق تمام محکمہ جات اور علاقوں میں صفائی مہم شروع کی جائے، غیر ضروری پینافلیکسز، بینرز اور ڈھیلی تاروں کو فوری ختم کیا جائے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا 99 نکاتی گڈ گورننس ایجنڈا جہاں عوام کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا ہے وہیں محکمانہ کارروائیاں بھی اس سے مستعدی سے کی جائیں گی۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات کے پانی ٹینکوں کی صفائی اور کلورینیشن کی جائے گی، دوسری جانب خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا، سزا و جزا 99 نکات پر خصوصی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بلکہ عملی اقدامات اتھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 99 نکاتی گڈ گورننس ایجنڈا جاری کر کے محکموں کو بھی اس پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

مزید پڑھیں:  پاکستانی بینڈ سنتے ہی بنگلادیش میں شائقین امڈ آئے، رش بڑھنے پر فوج طلب