رکشہ ڈرائیور نوجوان جاں بحق

بنوں میں فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقہ نارے پل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، اس موقع پر فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نامعلوم موٹر سائیکل سوار واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ وجہ عداوت معلوم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں روزگار ہے تو 60لاکھ لوگ بیرون ملک کیوں گئے،مزمل اسلم