راشد محمود لنگڑیال

راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)تعینات کردیا گیا۔
گریڈ21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکرٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔
راشد محمود لنگڑیال کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا