سی سی ٹی وی فوٹیج

9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی،عمر ایوب

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں باقی سب کے بھی ہونے چاہئیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی، اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے بتایا تھا کہ اندر ٹریپ ہے، نو مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح کا معاملہ، بینچ کی تشکیل پراعتراض عائد