سری لنکا نے سیریز اپنے نام

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

ویب ڈیسک: سری لنکانے تیسرے ون ڈے میں بھار ت کو110رنز سے شکست دے کر27سال بعد سیریز اپنے نام کرلی ۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے249 رنز کاہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم26.1اوورز میں138رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارتی کپتان روہت شرما35رنز بنا کرنمایاں رہے،سری لنکا نے3ون ڈے میچز کی سیریز0-2 سے جیتی۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری بار 1997 میں بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ