14 اگست قریب آتے ہی نوشہرہ

14 اگست قریب آتے ہی نوشہرہ بازار رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج گیا

ویب ڈیسک: 14 اگست قریب آتے ہی نوشہرہ بازار رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج گیا، یہی نہیں جھانگیرہ بازار میں مختلف سٹالز سج گئے جبکہ آس پاس کے دیگر بازاروں کا بھی یہی حال ہے۔
ذرائع کے مطابق 14اگست کو بھرپور اور شایان شان طریقے سے منانے کیلے نوشہرہ اور جھانگیرہ بازار میں مختلف سٹالز سجا دیئے گئے۔
ان سٹالز پر پاکستانی قومی پرچم، سبز ہلالی بیچز، ٹوپیاں اور دیگر رنگ برنگی اشیاء پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔
اگست قریب آتے ہی نوشہرہ بازار رنگ برنگی جھنڈیوں سے سج گیا، اس دوران بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین خریداری میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔ اس دوران خواتین کی جانب سے زیادہ رش دکھائی دیتا ہے ، جو بچوں کو قومی پرچم سے مزین سوٹس اور بیجز ، ٹوپیاں اور پرس خرید کر انہیں دے رہی ہوتی ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بار بھرپور طریقہ سے جشن ازادی منائین گے اور ملک سے محبت کا اظہار کرینگے۔
یاد رہے کہ 14 اگست قریب آتے ہی نوشہرہ اور جہانگیرہ کے بازار سج گئے، بچوں، بڑوں‌اور خواتین سمیت عمر رسیدہ افراد نے بھی ان بازاروں کا رخ‌کر لیا.
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں بازار سجائے جاتے ہیں، بیج، جھنڈے اور فیس ماسک سمیت بڑے بڑے جھنڈوں سے دکانیں بھر دی جاتی ہیں.

مزید پڑھیں:  آرٹیکل63اے نظر ثانی کیس کی سماعت غیر قانونی ہے،جسٹس منیب اختر